۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله فیاض

حوزہ/ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی شیخ محمد اسحاق فیاض نے ایک بیان میں امیر کویت شیخ صباح احمد جابر الصباح کے انتقال پُر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض نے ایک بیان میں امیر کویت شیخ صباح احمد جابر الصباح کے انتقال پُر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

تعزیتی بیان کا متن حسب ذیل ہے :

بسم الله الرّحمن الرّحیم

«الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ».

خدمت جناب شیخ نواف احمد جابر الصباح نئے کویتی امیر 

سلام علیکم و رحمة الله و برکاته!

 ہمیں امیر کویت کے انتقال پُر ملال کی خبر سن کر بہت ہی افسوس ہوا، ہم ان کو اپنی حکومت کے امور میں حکیمانہ تدبیر، انسانی اقدامات ، اپنی قوم کی دانشمندانہ قیادت ، محبت اور پرامن بقائے باہمی کے قیام کے لئے ان کی مستقل کوششوں اور سنجیدگی کے ساتھ ملک کو انتہا پسندی اور تقسیم بندی سے بچائے رکھنے ، اور اعتدال پسندی کرنے کی ان کی عظیم کاوشوں کو جانتے تھے۔

ہم امیر کویت کی وفات پر شیخ نواف احمد جابر الصباح اور خاندان الصباح اور کویت کے عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

ولا حولَ و لا قوّةَ الّا بالله العلیّ العظیم.

محمد اسحاق فیاض
حوزہ علمیہ نجف اشرف 

13 صفر 1442 ہجری قمری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .